کینیڈا میں فائرنگ کے واقعات 2 افراد ہلاک

پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا


ویب ڈیسک July 26, 2022
فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں،پولیس حکام:فوٹو:انٹرنیٹ

کینیڈا کے شہروینکوور کے نواحی علاقے لینگلی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

کینیڈین پولیس حکام کے مطابق لینگلی میں مسلح شخص نے بے گھر افراد کے مرکز، کیسینو اورمرکزی ہائے وے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اورچار زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔