فلپائن میں 71 شدت کا زلزلہ 5 افراد ہلاک اور 60 زخمی

زلزلہ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا


ویب ڈیسک July 27, 2022
زلزلے سے متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں:فوٹو:فائل

CHAMAN: فلپائن میں 7.1 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق فلپائن کے جزیرے لیوزن میں زلزلے میں 5 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر7.1 تھی۔ طاقت ور زلزلہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا تک محسوس کیا گیا۔

زلزلے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورلوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔