لاہور میں آئس نشہ کے عادی شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

ملزم نوید نے اپنی اہلیہ 20 سالہ مسکان کو گلا دبا کر قتل کیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک July 27, 2022
—فائل فوٹو

ISLAMABAD: لاہور کے علاقے گجرپورہ میں شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ واقعہ گجرپورہ کے علاقے گھاٹ چوک میں پیش آیا اور ابتدائی تفیش کے مطابق ملزم آئس کا نشہ کرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نوید نے اپنی اہلیہ 20 سالہ مسکان کو گلا دبا کر قتل کیا ہے اور واردات کے بعد وقوعہ سے ملزم فرار ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔