ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار39میگاواٹ ہو گیا

بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 861 میگا واٹ ہے


ویب ڈیسک July 28, 2022
ملک کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،ذرائع پاور ڈویژن:فوٹو:فائل

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار39 میگا واٹ ہوگیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار39 میگا واٹ ہوگیا۔بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار861 میگا واٹ ہے۔ملک میں بجلی کی طلب 27 ہزار 900 میگا واٹ ہے۔

پانی سے6 ہزار 900 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزار 105 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار 221 میگا واٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن نے مزید کہا کہ ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار90 میگا واٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 120 ہے جبکہ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 95 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 330 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ملک کے مختلف علاقوں میں8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں