دریائے چناب میں سیلاب کا خدشہ 30 سے زائد آبادیاں خالی کرالی گئیں

کمشنر سرگودھا کے مطابق ہفتہ کے روز 2لاکھ 52ہزار کیوسک کا بڑا ریلہ گزرے گا جو آبادیوں کو متاثر کرسکتا ہے


ویب ڈیسک July 29, 2022
(فوٹو: فائل)

سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر دریائے چناب کے کنارے سے 30 سے زائد آبادیاں خالی کرالی گئیں۔

کمشنر سرگودھا ڈاکٹر ارشاد کے بیان کے مطابق دریائے چناب سے ایک لاکھ 52ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے۔ہفتہ کے روز 2لاکھ 52ہزار کیوسک کا بڑا ریلہ گزرے گاجوآبادیوں کو متاثر کرسکتا ہے۔

کمشنر سرگودھا کے مطابق سیلاب متاثرین کےلئے لکسیاں کے ہائی اسکول میں ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔ ریسکیو، سول ڈیفنس،لائیو سٹاک کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں ہیں۔سیلابی پانی سےآبادیوں کو بچانے اور کم سے کم نقصان کےلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں