وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھرتیوں پر پابندی عائد کردی

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیاں جاری رہیں گی،نوٹیفکیشن


ویب ڈیسک July 29, 2022
عمران خان کا بیانیہ وطن کی محبت اور اداروں کی بالادستی پر مبنی ہے، وزیراعلی پنجاب

NEW YORK: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے صوبے بھر میں کی جانے والی تمام سرکاری بھرتیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھرتیوں پر پابندی سے متعلق وزیراعلی آفس کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی طرف سے جاری کئے گئے حکم نامے میں پنجاب بھر میں تمام بھرتیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

تاہم پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیاں جاری رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں