ٹریفک اہلکار نے20 لاکھ ڈالر اور زیورات سے بھرا بیگ مالک کو واپس کردیا

بیگ ایک سعودی خاندان کا تھا


ویب ڈیسک July 29, 2022
بیگ میں ساڑھے تین لاکھ ریال مالیت کے زیورات بھی تھے، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: مصر میں ایک ٹریفک اہلکار نے 20 لاکھ ڈالر سے زیادہ نقد اور ساڑھے 3 لاکھ ریال مالیت کے زیورا ت سے بھرا بیگ سعودی خاندان کو واپس کر دیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق بحراحمر ٹریفک کے عارضی ملازم کو ڈیوٹی کے دوران ایک کیفے ٹیریا سے بیگ ملا تھا جس میں 20 لاکھ ڈالر سے زیادہ نقد رقم اور ساڑھے تین لاکھ سعودی ریال کی مالیت کے زیورات تھے۔

ٹریفک اہلکار نے دیانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈالرز اور زیورات سے بھرے بیگ کو اپنے افسر کے حوالے کیا اور مالک کی تلاش شروع کردی۔ شہر بھر میں اعلانات کروائیں اور آخر کار بیگ کے مالک کو تلاش کرلیا۔

بیگ ایک سعودی خاندان کا تھا جو مصر سے سعودیہ جانے کی تیاری مکمل کر چکے تھے اور کسٹم کی گاڑی میں سوار تھے جب انھیں بیگ ملنے کی اطلاع دی گئی۔ سعودی خاندان نے بیگ ملنے پر تمام رقوم اور زیورات چیک کیں جو مکمل تھیں۔

سعودی خاندان نے ٹریفک اہلکار کی تعریف کی جب کہ محکمے کی جانب سے انعام اور تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔