ججز کے خطوط کا معاملہ جوڈیشل کمیشن ان کیمرہ اجلاس کی آڈیو جاری کرنے کا حکم

اٹارنی جنرل نے معاملہ کو مؤخر کرنے پر زور دیا، آڈیو


ویب ڈیسک July 29, 2022
فوٹو فائل

لاہور: ججز کے خطوط سامنے آنے پر چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن ان کیمرہ اجلاس کی آڈیو جاری کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل جوڈیشل کمیشن کی آڈیو جاری کردی۔ آڈیو کے مطابق اٹارنی جنرل نے معاملہ کو مؤخر کرنے پر زور دیا جبکہ اٹارنی جنرل نے زیر غور ناموں کے حق یا مخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔

آڈیو کے مطابق اٹارنی جنرل نے جلد جوڈیشل کمیشن رولز بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کو کہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن میں سپریم کورٹ ججز کے حوالے تنازع کھڑا ہوا تھا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق نے جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان کو مراسلے لکھے تھے۔

دونوں ججز نے خطوط میں زیر غور ناموں کو اجلاس میں مسترد کرنے کا کہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔