ڈومیسٹک میچ کے دوران کابل کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکہ 4 افراد زخمی

عملے کے ارکان اور تمام کرکٹرز محفوظ رہے، اے س پی


ویب ڈیسک July 30, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) عملے کے ارکان اور تمام کرکٹرز محفوظ رہے، اے س پی

ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران کابل کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو نصیب خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شپیزا لیگ میں دو ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا کہ اس دوران ایک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 شائق زخمی ہوگئے تاہم عملہ اور تمام کرکٹرز محفوظ رہے۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران کا کہنا ہے کہ دھماکہ دستی بم کے ذریعے کیا گیا جس کے بعد کھیل کو چند منٹوں کے لیے روک دیا گیا۔

واضح رہے کہ افغان طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ کوئی ٹورنامنٹ کھیلا جارہا ہو، اس ایونٹ میں آٹھ ٹیموں میں افغانستان کی قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں