کراچی میں 2 نوجوان ہاکس بے میں ڈوب کر لاپتہ

رات ہونے کی وجہ سے نوجوانوں کی تلاش کے عمل میں دشواری کا سامنا ہے، ریسکیو حکام


ویب ڈیسک July 30, 2022
فائل:فوٹو

شہر قائد سے تعلق رکھنے والے 2 نوجوان ہاکس بے سینڈزپٹ کے ساحل پر سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بحری خدمات ٹیم کے غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے اور لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی تلاش کا کام شروع کر دیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سمندر میں لاپتہ ہونے والوں کی شناخت 16 سالہ محسن اور 16 سالہ معمون کے نام سے کی گئی جو کہ نارتھ کراچی سیکٹر سیون سی کے رہائشی اور اپنے استاد اور دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے گئے تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ نوجوان سمندر میں نہاتے ہوئے بہت آگے نکل گئے تھے جس کے بعد ایک لہر آئی تو وہ ڈوب گئے، دونوں نوجوان نارتھ کراچی کے ہی رہائشی ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ رات ہونے کی وجہ سے نوجوانوں کی تلاش کے عمل میں دشواری کا سامنا پیش آ رہا ہے تاہم ان کی تلاش کا عمل جاری ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں