وزیراعظم غیرملکی فنڈنگ کیس میں جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دیں شرجیل میمن

پی ٹی آئی کا مقصد فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے بچنے کے لیے ای سی پی پر دباؤ ڈالنا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک July 30, 2022
—فائل فوٹو

RAWALPINDI: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو چاہیے کہ پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ پر فوری طور پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیں۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ غیرملکی فنڈنگ کیس کا تعلق صرف ای سی پی سے نہیں ہے بلکہ موجودہ کہانیاں یہ بتا رہی ہیں کہ یہ کیس اب اقربا پروری، کرپشن اور منی لانڈرنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔



علاوہ ازیں انہوں نے گزشتہ روز کی اپنی ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کل میں نے پی ٹی آئی کی ای سی پی کے خلاف پلاننگ کے بارے میں لکھا تھا، آج پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ان کا مقصد فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے بچنے کے لیے ای سی پی پر دباؤ ڈالنا ہے۔



 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔