کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کی پہلی کامیابی

57 کلوگرام فائٹ میں پاکستانی باکسر الیاس حسین نے دوسرے راؤنڈ میں لیسوگو کے موکھوٹو کو ناک آؤٹ کردیا


Sports Reporter July 31, 2022
فوٹو: فائل

کراچی: کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں قومی باکسر الیاس حسین نے حریف کو ہرا کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلا دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے، پاکستان کے الیاس حسین نے لیسوگو کے موکھوٹو مورون کو ہرا دیا۔ 57 کلوگرام فائٹ میں الیاس حسین نے دوسرے راؤنڈ میں موکھوٹو کو ناک آؤٹ کردیا۔

الیاس حسین اب پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ اسکواش ایونٹ میں ویمن اسکواش کھلاڑی آمنہ فیاض کو ملائیشیا کی رچی آرنلڈ نے شکست دے دی۔ ملائیشیا کی رچی آرنلڈ نے آمنہ فیاض کو تین صفر سے شکست دی۔

آمنہ فیاض کیخلاف رچی آرنلڈ نے (11-3) (11-2) اور (11-5) سے فتح حاصل کی۔

اسکواش مینز کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کے ناصر اقبال نے ہم وطن طیب اسلم کو شکست دے دی۔ ناصر اقبال نے طیب اسلم کے خلاف (11-5) (9-3) سے کامیابی حاصل کی۔

تیسرے راونڈ میں طیب اسلم گھٹنے میں انجریزکے باعث ریٹائرڈ ہوگئے. بیڈمنٹن مقابلے میں آسٹریلیا نے پاکستان ٹیم کو تین دو سے شکست دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔