پاکستان کے پاس صرف 45 دن کے ذخائر رہ گئے ہیں شیخ رشید

نواز شریف اب حکومت چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں، سابق وزیر داخلہ


ویب ڈیسک July 31, 2022
فوٹو:فائل

کراچی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس 90 روز کے بجائے صرف 45 دن کے ریزرو رہ گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ چین، دبئی، قطر اور سعودیہ نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی اور نہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آوٹ آیا جبکہ امریکی امداد کی شرائط پر چین کو شدید تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا اور کالعدم ٹی ٹی پی کا فاٹا کے انضمام پر ایک ہی موقف ہے، سیلاب میں مدد کی بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا اور اب وہی نواز شریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں، یہاں معاشی طور پر ملک جام ہوگیا ہے جبکہ بجلی، گیس کے بل اور فکسڈ ٹیکس لوگ نہیں دے سکتے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے جبکہ مختصر تحریک میں عمران خان چھا گیا ہے، حکومت زیرو اور وہ ہیرو بن گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔