راولپنڈی میں دو ٹریفک حادثات میں معمر خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

ایک حادثے میں گاڑی ٹائر برسٹ ہونے سے گہرائی میں جاگری دوسرے واقعے میں ٹرک بے قابو ہو کر رکشا پر الٹ گیا


ویب ڈیسک July 31, 2022
ایک حادثے میں گاڑی ٹائر برسٹ ہونے سے گہرائی میں جاگری دوسرے واقعے میں ٹرک بے قابو ہو کر رکشا پر الٹ گیا (فوٹو:فائل)

لاہور: راولپنڈی میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ستر سالہ خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

حکام کے مطابق موٹر وے پر ٹھیلیاں انڑچینج کے قریب وین جس میں ایک ہی خاندان کے چار مرد، چھ خواتین اور پانچ بچیاں سوار تھیں۔ گاڑی لاہور کی جانب سے جارہی تھی کہ اچانک ٹائر برسٹ ہونے سے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے گہرائی میں جاگری۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 راولپنڈی کا عملہ موقع پر پہنچا اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے وین سے زخمیوں کو باہر نکال کر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پمز ہسپتال منتقل کیا جہاں شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 70 سالہ مسماتہ سکینہ بی بی اور 19 سالہ بلال رحمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نے کسی قسم کی کارروائی نہ کرانے کا عندیہ دیا ہے۔

دوسرا حادثہ آئی جے پی روڈ پر ہوا جہاں زیر تعمیر سڑک پر ٹرک ڈرائیور توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث الٹ کر قریب سے گزرتے رکشا پر جاگرا۔ حادثے کے نتیجے میں 55 سالہ رکشا ڈرائیور صاحب خان رکشا سمیت ٹرک کے نیچے دب گیا۔

ریسکیو 1122 نے جاں بحق ڈرائیور کی لاش نکال کر ورثا کے حوالے کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں