فضائی مسافر کے کھانے میں سانپ کا کٹا ہوا سر برآمد ویڈیو وائرل

ایئرلائن نے سانپ کا سر نکلنے کو بے بنیاد الزام قرار دے دی


ویب ڈیسک July 31, 2022
فوٹو فائل

ترکی سے جرمنی جانے والے مسافر کے کھانے میں سانپ کا کٹا ہوا سر نکل آیا، ایئرلائن نے تحقیقات شروع کردیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوائی سفر کے دوران کھانے میں سانپ کا کٹا ہوا سر نکلنے کا واقعہ ترکی سے جرمنی جانے والی پرواز کے مسافر کیساتھ پیش آیا۔

ایئرلائن کی فراہم کردہ غذہ کو مسافر نے کھانا شروع کیا تو پلیٹ میں سانپ کا کٹا ہوا سر دیکھ کر دنگ رہ گیا۔

مسافر نے ایئرلائن انتظامیہ کی غفلت کو آشکار کرنے کیلئے واقعے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جس میں سانپ کا سر آنکھیں اور چہرہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعے کی اطلاع ہوتے ہی ایئرلائن سن ایکسپریس نے نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ فضائی سفر کے دوران مسافروں کو بہترین سروس فراہم کرنا ایئرلائن کی پہلی ترجیح ہے۔

فضائی کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چاہے مسافر ہو یا طیارے کا عملہ، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ دونوں کو آرام دہ سفر فراہم کریں۔

ترجمان نے کھانے میں سانپ کا سر نکلنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کے کھانے میں سانپ کا سر نکلنا ناقابل قبول ہے، تاہم کمیٹی نے واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی تاکہ حقیقت آشکار کی جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔