پاک فوج سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کرے گی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے دئیے گئے راشن میں آٹا، چینی، چاول، چائے، کوکنگ آئل، دودھ پاؤڈر اور دالیں شامل ہوں گی


ویب ڈیسک August 01, 2022
فوٹو فائل

MADRID: پاک فوج نے ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین میں دو دن کا راشن بھی تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب، کے پی اور گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ آبادی کے لیے دو دن کا راشن دینے کا اعلان کردیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق راشن میں آٹا، چینی، چاول، چائے، کوکنگ آئل، دودھ پاؤڈر اور دالیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم کا بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو فوری طور پر معاوضہ دینے کا حکم

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آرمی فارمیشنز کی جانب سے مختلف علاقوں میں سیلاب زدگان میں امدادی اشیاء تقسیم کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں سیلاب متاثرین کو کیمپوں میں کھانا فراہم نہ کیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں غفلت برتنے والے متعلقہ افسران کو معطل کردیا گیا تھا، وزیراعظم نے متاثرین کو فوری طور پر معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں