فتنہ خان ایک ہی فیصلے میں جھوٹا کرپٹ اور منی لانڈرر ثابت ہوگیا مریم نواز

فتنہ خان کا اپنا بنایا جھوٹا ایمان داری اور حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گرگیا ، مریم نواز


Web Desk August 02, 2022
مریم نواز کا پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل (فوٹو:فائل)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنہ خان پاکستان کا واحد سیاست دان ہے جو ایک ہی فیصلے میں جھوٹا، کرپٹ، منی لانڈرر اور بیرونی قوتوں کے ایماء پر کام کرنے والا ثابت ہوا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا، ان سے پیسہ لیتا رہا اور اس پیسے کو ملک میں فتنہ فساد اور بربادی کے لیے خرچ کرتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ اس فارن ایجنٹ کو پاکستان کی ترقی کو روکنے، سی پیک کے خاتمے کے لیے لانچ کیا گیا تھا۔



مریم نواز نے کہا کہ فتنہ خان پاکستان کا پہلا اور واحد سیاست دان ہے جو ایک ہی فیصلے میں ناقابلِ تردید ثبوتوں کے ساتھ بیک وقت جھوٹا، کرپٹ، منی لانڈرر اور بیرونی قوتوں کے ایماء پر کام کرنے والا ثابت ہوا ہے، عمران خان کا اپنا ہی بنایا ہوا جھوٹا، ایمان داری اور حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گر گیا، بیشک اللہ حق ہے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔