دعا زہرا کیس لڑکی کا نام پتا اور تصویر نشر کرنے پر پابندی عائد

سوشل میڈیا پر بھی لڑکی سے متعلق مواد شائع کرنے پر پابندی ہوگی، عدالت


کورٹ رپورٹر August 02, 2022
فوٹو: فائل

ISLAMABAD: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کا نام، پتا اور تصویر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی متاثرہ بچی کی شناخت ظاہر نا کرنے کی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ سوشل میڈیال پر بھی لڑکی سے متعلق مواد شائع کرنے پر پابندی ہوگی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ میں واضح ہے کہ متاثرہ کی شناخت، پتہ اور تصویر میڈیا میں شائع کرنا منع ہے تاکہ متاثرین کا تحفظ کیا جا سکے۔ تمام میڈیا پرسنز متاثرہ بچی کی شناخت ظاہر نا کرنے کو یقینی بنائیں۔ متاثرہ بچی سے متعلق جو معلومات پہلے شائع کی جا چکی ہے اسے بھی مزید پھیلنے سے روکا جائے۔

عدالت نے فیصلے کی کاپی تمام میڈیا ریگولیشنز کو بھی ارسال کرنے کا حکم دیا ہے۔ ریسٹرین میرج ایکٹ کی سیکشن 18 کے تحت متاثرہ بچی کی شناخت ظاہر نا کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں