پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ عمران نیازی کیخلاف چارج شیٹ ہے وزیراعظم

ثابت ہوگیا عمران خان سرٹیفائیڈ جھوٹے ہیں، شہباز شریف


ویب ڈیسک August 02, 2022
قوم کوغیرملکی فنڈنگ سے چلنے والی عمران خان کی سیاست پرغورکرنا چاہئیے،شہبازشریف:ٖفوٹو:فائل

LONDON: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران نیازی کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران نیازی کے خلاف آئین کی خلاف ورزی، غلط بیان حلفی جمع کرانے اورغیرملکی فنڈ قبول کرنے کی چارج شیٹ ہے۔



وزیراعظم نے مزید کہا کہ ثابت ہوگیا عمران خان سرٹیفائیڈ جھوٹے ہیں۔ قوم کوعمران خان کی غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والی سیاست کے اثرات پرغورکرنا چاہئیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔