مون سون کا چوتھا اسپیل کراچی میں 6 اگست سے تیز بارشوں کی پیش گوئی

نئے سسٹم کے زیراثر کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک August 02, 2022
فوٹو:فائل

شہر قائد میں مون سون کے چوتھے اسپیل کے دوران 6سے 9 اگست کے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

محمکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے چوتھے اسپیل کے تحت درمیانی اور موسلادھار بارش ہوسکتی ہے،نئے سسٹم کے زیراثر کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

منگل کو شہر میں ہلکی بارش اور پھوار پڑی سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 3ملی میٹر ریکارڈ ہوئی،آئندہ72 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ہلکی بارش اوربونداباندی کا امکان برقراررہےگا۔

مون سون آوٹ لک کے مطابق مشرقی سندھ میں 4 اگست کی رات اور 5 اگست کی صبح سے مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے،مون سون ہوائیں معتدل شدت کی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سسٹم کے نتیجے میں تھرپارکر عمرکوٹ میرپورخاص بدین اور دیگر علاقوں میں 5 سے 9 اگست کے دوران گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،جبکہ کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسلا دھار بارشوں سے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے،کراچی میں 4 اگست تک مطلع ابرآلود ،ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا۔

کراچی میں سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے مطلع ابر آلود اور سمندری ہوائیں بحال رہنے سے شہر کا موسم خوشگوار رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اگلے 72 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان برقراررہےگا، گزشتہ روز گلشن حدید میں3، یونیورسٹی روڈ2.8، ایئرپورٹ اولڈ ایریا2.3، اورنگی،صدر2، ناظم آباد1.2، جناح ٹرمینل،سعدی ٹاؤن میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں