الیکشن کمیشن کا نوٹس عمران خان کی نااہلی کا نہیں بلکہ فنڈز ضبطی کا ہے شیخ رشید

ہرغلط فیصلے سے 14 پارٹیوں کی ساکھ راکھ بن رہی ہے، شیخ رشید


ویب ڈیسک August 03, 2022
پانی اورمہنگائی کے سیلاب کے بعد اب ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی،شیخ رشید:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ نوٹس فنڈ ضبطی کا ہے عمران خان کو نااہل کرانے یا پی ٹی آئی کو کالعدم کرانے کا نہیں۔

شیخ رشید نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ بیان حلفی اورسرٹیفیکیٹ میں فرق ہوتا ہے۔ فارن فنڈنگ کیس دفن ہوگیا اورفیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف کے کیس اورفارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے۔ فارن فنڈنگ شوکاز نوٹس صرف فنڈ ضبطی کا ہےنہ کہ پارٹی کالعدم اور عمران خان کو نااہل کرانےکا۔ الیکشن کمیشن ریفرنس حکومت کو بھیجے گا حکومت کے ڈیکلیریشن کے بعد سپریم کورٹ میں جائے گا۔ ہر غلط فیصلے سے14پارٹیوں کی ساکھ راکھ بن رہی ہے۔نہ نومن تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی۔ پی ڈی ایم اے ٹیں ٹیں فش ہوگئی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب اتحادی بے شک میڈیا میڈیا کھیلیں۔ جو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی نہ لےسکے ان کی خاک کارکردگی ہے۔ پانی اورمہنگائی کے سیلاب کے بعد ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔