چین میں پرائمری اسکول پر چاقوبردار شخص کا حملہ 3 ہلاک اور6 زخمی

چاقو بردار حملہ آور فرار ہوگیا


ویب ڈیسک August 03, 2022
چاقوبردار ملزم فرار ہوگیا، فوٹو: ٹوئٹر

SINGAPORE: چین میں چاقوبردار شخص نے کنڈرگارڈن اسکول میں گھس کر بچوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے جیان شی کے ایک پری پرائمری اسکول میں نقاب لگائے چاقوبردار شخص اندر داخل ہوا اور بچوں پر حملہ کردیا۔

چاقو بردار ملزم نے بچوں اور اساتذہ پر چاقو کے پے در پے وار کیے۔ اسکول میں بھگدڑ مچ گئی اور بچے قدموں تلے آنے کے باعث زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ادارے کے رضاکار پہنچے۔ 10 سے زائد بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 بچوں کی ہلاکت اور 6 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی۔

چاقو بردار حملہ آور پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ اپریل میں بھی چاقوبردار شخص کے حملے میں 2 بچے ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |