گھربیٹھے ٹافیاں کھائیں اور سالانہ 78 ہزار ڈالر پائیں

کینڈی فن ہاؤس نامی کمپنی کو ٹافیوں کا ذائقہ چکھنے والے ٹیسٹر کی ضرورت ہے جس کے لیے خطیر رقم دی جائے گی


ویب ڈیسک August 04, 2022
کینیڈا کی ایک کمپنی نے ٹافیوں کا ذائقہ جانچنے والے ٹیسٹر کے لیے گھر بیٹھے ملازمت اور 78 ہزار ڈالر سالانہ تنخواہ کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: فائل

کینیڈا میں ٹافی اور کینڈی بنانے والی ایک کمپنی نے کہا ہے کہ اسے اپنے میٹھی سوغات کا ذائقہ چکھنے والے ایک ماہر کی ضرورت ہے جس کی سالانہ تنخواہ 78 ہزار ڈالر دی جائے گی۔

اس طرح گھر بیٹھے منہ میٹھا کرتے رہیں اور ساتھ میں کروڑ روپے سے زائد کی تنخواہ بھی پائیں۔ کمپنی کے مطابق یہ ملازمت گھر بیٹھے کی جاسکتی ہے۔ بس آپ میں اچھی چاکلیٹ، گمیز، چپٹے لالی پاپ اور ٹافیاں کھانے کی رغبت ہونی چاہیے اور ذائقے کا احساس بھی ہو تو کیا بات ہے۔

ٹافی ساز مشہور کمپنی کینڈی فن ہاؤس کو عہدے کے لحاظ سے ایسے 'چیف کینڈی آفیسر' کی ضرورت ہے جو مختلف ٹافیاں چکھ کر ان کے ذائقے کی بنیاد پر مقبولیت کی پیش گوئی کرسکے۔ ملازمت کی مشہور ویب سائٹ پر جولائی میں یہ ملازمت پوسٹ کی گئی تھی جس میں ہزاروں افراد اپنی دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں۔

کینڈی فن ہاؤس کے سربراہ جمال حجازی نے بتایا کہ لوگوں نے بہت خوبصورت اور جذباتی درخواستیں اور کوائف بھجوائے ہیں۔ بعض افراد نے ویڈیو میں کہا ہے کہ وہ اور ان کا پورا خاندان ان کی مصنوعات چکھ کر بہترین فیصلہ کرے گا۔

کینڈی فن ہاؤس کی بنیاد 2018ء میں رکھی گئی تھی جو اب ایک مشہور ٹافی کمپنی بن چکی ہے۔ جمال نے بتایا کہ عالمی وبا کے دوران ان کی مصنوعات تیزی سے مقبول ہوئیں اور ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی فروخت ہوئی تھیں۔ ہیلووین میں ان کی مصنوعات کئی گنا فروخت ہوئیں جو ایک ریکارڈ بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔