گولڈ میڈلسٹ نوح بٹ کیلئے50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

وہ ہمارے ہیرو ہیں، واپسی پر انکے اعزاز میں تقریب منعقد کریں گے، پاکستان اسپورٹس بورڈ


August 04, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) وہ ہمارے ہیرو ہیں، واپسی پر انکے اعزاز میں تقریب منعقد کریں گے، پاکستان اسپورٹس بورڈ

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر حکومت کی طرف سے نوح دستگیر بٹ کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل آصف زمان نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوح دستگیر بٹ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ وہ ہم سب کے ہیرو ہیں، واپس پہنچنے پر انکے اعزاز میں تقریب ہوگی جس میں انہیں 50 لاکھ روپے کا چیک دیا جائے گا۔

کامن ویلتھ گیمز میں اگر کوئی پاکستانی سلور میڈل لیتا ہے تو اس کے لیے 30 جبکہ برانز میڈل جیتنے والے کے لیے 10 لاکھ روپے انعام ہے، اس طرح اولمپکس میں میڈل پانے والے کے لیے ایک کروڑ روپے کا کیش ایوارڈ رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

انہوں نے کہا کہ کیش ایوارڈ پالیسی میں ترمیم کرکے انعامی رقم میں اضافہ کی سمری تیار کریں گے تاکہ حکومت ہر سطح پر اپنے اتھلیٹس کی سرپرستی کرسکے۔

قبل ازیں گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ملک کیلئے سونے کا تمغہ جیتا تھا، اسنیچ اور کلین اینڈ جرک میں سب سے زیادہ وزن چار سو کلو گرام اٹھا کر بھارت۔آسٹریلیا، انگلینڈ، کنییڈا کے ویٹ لفٹرز کو شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز: شجر عباس، انیلہ گلزار، مہرین بلوچ کا سفر بھی ختم

دوسری جانب دوسری جانب جوڈو کے مائنس نوے ویٹ کیٹیگری میں شاہ حسین نے برانر میڈل جیتا ہے، انہوں نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پرنتیج کو ناک آوٹ کرتے ہوئے یہ میڈل اپنے نام کیا تھا۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں