مسلم لیگ ق کی مجلس عامہ کا چوہدری شجاعت حسین پر اعتماد کا اظہار

مرکزی مجلس عاملہ کی چوہدری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کی غیر قانونی برطرفی کی شدید مذمت


ویب ڈیسک August 04, 2022
فوٹو فائل

BRUSSELS/ KYIV: مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عامہ نے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کامل علی آغاز کی رکنیبت معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخواہ، سندھ ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے صدور و عہدیداران نے شرکت کی۔

مجلس عاملہ کے اجلاس میں شریک اراکین نے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے لاہور کے اجلاس سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: چوہدری شجاعت کا گروپ پرویز الہیٰ کے اراکین توڑنے کے لیے متحرک

اراکین نے چوہدری شجاعت حسین، طارق بشیر چیمہ کی غیرقانونی برطرفی کی شدید مذمت کرتے ہوئے پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا نے غیرقانونی اقدام اٹھایا، بنیادی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔