حکومت عمران خان کو نااہل اور نوازشریف کو اہل کروانا چاہتی ہے شیخ رشید

اقتدار کی بھوکی 13 جماعتوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔سیاسی انتشار اور خلفشار بڑھ رہا ہے


ویب ڈیسک August 05, 2022
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں جان نہیں، شیخ رشید (فوٹو فائل)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا چاہتی ہے۔

 



سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کی صورت حال پر سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں جان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل،گندم اور کاٹن کی قیمت کم ہو گئی ہے لیکن حکومت کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔اقتدار کی بھوکی 13 جماعتوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔سیاسی انتشار اور خلفشار بڑھ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں