ملک میں کورونا کے مزید دو مریض جاں بحق شرح 360 فی صد ریکارڈ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20ہزار 854 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 750 افراد کے نتائج مثبت آئے


ویب ڈیسک August 05, 2022
وبا سے متاثرہ 164 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، این آئی ایچ (فوٹو فائل)

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 2 افراد انتقال کرگئے جب کہ 164 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20ہزار 854 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 750 افراد کے نتائج مثبت آئے۔ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.60 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

مختلف شہروں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے جاری اعداد شمار کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2214 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 288 افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 13.01 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

پشاور میں مجموعی طور پر 533 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 36کیسز مثبت آئے اور شرح 6.75 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں 6 ہزار 681ٹیسٹوں میں سے 108 مثبت آئے اور شرح 1.62 فی صد ریکارڈکی گئی جب کہ مردان میں مجموعی طور پر 184کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 20 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے اور شرح 10.87 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کیے گئے 1033 ٹیسٹوں میں سے 78 کیسز کا مثبت اندراج ہوا جب کہ شرح 7.55 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ صوابی میں 14ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 6 کیسز مثبت آئے اور شرح 42.86 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ سرگودھا میں 224ٹیسٹوں میں سے 15 مثبت آیا اور شرح 6.70 فی صد رہی۔

مظفر آباد میں کُل 64 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 7 کیسز مثبت آئے اور شرح 10.94 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ نوشہرہ میں مجموعی طور پر 40 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 4 مثبت آئے اور شرح 10 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ ایبٹ آباد میں 126 ٹیسٹوں میں سے 8 کے نتائج مثبت آنے پر شرح 6.35 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

میرپور میں 84کیسز میں سے 5 مثبت آئے اور شرح 5.95 فی صد ریکارڈ ہوئی۔فیصل آباد میں 373 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 17 کیس مثبت آئے اور شرح 4.56 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ بہاولپور میں 268 ٹیسٹوں میں سے 12 کیسز مثبت آئے اور شرح 4.48 فی صد ریکارڈ کی گئی جب کہ راولپنڈی میں 508 ٹیسٹ کیے گئے اور 22 کیسز مثبت آنے سے شرح 4.33 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

گلگت میں کیے گئے 215 ٹیسٹوں میں سے 6 کیسز مثبت آنے پر شرح 2.79 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ گوجرانوالہ میں 168 کیسز میں سے 4 مثبت آئے اور شرح 2.38 فی صد رہی۔ ملتان میں 731 کیسز میں سے 13 کے نتائج مثبت آئے اور شرح 1.78 فی صد رہی۔ گجرات میں 66 کیسز میں سے 1 کیس مثبت ریکارڈ ہوا اور شرح 1.52 فی صد ریکارڈ ہوئی جب کہ کوئٹہ میں 266 کیسز میں سے 4 کیسز مثبت آنے سے شرح 1.50 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |