دفتر خارجہ کی ڈاکٹر فوزیہ کو امریکا جانے کیلئے سفارتی پاسپورٹ دینے سے معذرت

ڈاکٹر فوزیہ امریکی ویزا کےلیے اپلائی کریں مکمل سہولت فراہم کریں گے ، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک August 05, 2022
ڈاکٹر فوزیہ امریکہ میں سیکورٹی کے لیے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی استدعا کی تھی

کراچی: دفتر خارجہ نے ڈاکٹر فوزیہ کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ دینے سے معذرت کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دفتر خارجہ نے پیش رفت رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ بہن سے ملنے امریکا جانے کےلیے ڈاکٹر فوزیہ ڈپلومیٹک پاسپورٹ چاہتی ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ خوف اور ڈر ہے کہ وہاں کچھ ہو سکتا ہے اس لیے ڈپلومیٹک پاسپورٹ چاہ رہے ہیں، دفتر خارجہ عدالت کے سامنے فوزیہ صدیقی کی مکمل حفاظت کی ضمانت دے دے۔ عدالت نے کہا کہ آپ ویزہ کے لیے اپلائی کریں۔

دفتر خارجہ نے ڈاکٹر فوزیہ کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق ڈپلومیٹک پاسپورٹ ڈاکٹر فوزیہ کو نہیں دے سکتے ، ڈاکٹر فوزیہ امریکی ویزے کےلیے اپلائی کریں مکمل سہولت فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فوزیہ امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ سے ملنے کے لیے جائیں گی جس کےلیے انہوں نے امریکہ میں سیکورٹی کے لیے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی استدعا کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں