مونچھوں کے بغیر دو فلموں میں کام کیا دونوں ہی فلاپ ہوگئیں انیل کپور

مونچھیں صاف کیں تو باکس آفس پر فلمیں بھی صاف ہوگئیں، انیل کپور


ویب ڈیسک August 05, 2022
فوٹو:انٹرنیٹ

DERA BUGTI: اپنی مونچھوں کی وجہ سے الگ پہچان رکھنے والے بالی وڈ اداکار انیل کپور کاکہناہے کے مونچھوں کے بغیر دو فلموں میں کام کیا دونوں ہی فلاپ ہوگئیں۔

کامیڈی شو کیس تو بنتا ہے میں میزبان رتیش دیش مکھ نے انیل کپور سے سوال کیا کہ آپ نے فلم لمحے کے بعد بغیر مونچھوں کے کوئی فلم کیوں نہیں کی جس کے جواب میں مسکراتے ہوئے 60 سالہ لیجنڈری اداکار انیل کپور کا کہنا تھا کہ جس فلم میں مونچھیں صاف کیں وہ فلم بھی صاف ہوگئی۔

انیل کپور کا کہنا تھا کہ بغیر مونچھوں کے بنائی جانے والی فلموں کا باکس آفس پر حال دیکھ کر طے کرلیا تھا کے آئندہ کبھی اس طرح فلمیں نہیں کروں گا۔

واضح رہے کے انیل کپور نے 1991میں فلم "لمحے" اور 1998میں فلم "جھوٹ بولے کوا کاٹے" میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ 2007 کی فلم "سلام عشق" میں بھی انیل کپور کچھ دیر کیلئے مونچھوں بغیر جلوہ گر ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔