حافظ آباد میں مسافر بردار بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

حادثے میں زخمیوں کی تعداد 30 سے تجاوز کرگئی


ویب ڈیسک August 06, 2022
—فائل فوٹو

کراچی: پنڈی بھٹیاں میں حافظ آباد روڈ پر مسافر بردار بس کھائی میں گھرنے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئی۔

فراہم کردہ معلومات کے مطابق حادثے میں زخمیوں کی تعداد 30 سے تجاوز کرگئی جبکہ بس گوجرانولہ سے سرگودھا جا رہی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حافظ آباد ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گری جس میں برساتی پانی تھا۔ ریسکیوکے مطابق بس کو کھائی سے نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔