رگبی میچ کے دوران اسٹینڈ گرگیا درجنوں شائقین زخمی

شائقین نے گراؤنڈ انتظامیہ کے ناقص انتظامات پر تنقید کی ہے


Sports Desk August 07, 2022
شائقین نے گراؤنڈ انتظامیہ کے ناقص انتظامات پر تنقید کی ہے۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

سڈنی رگبی کے شائقین لیچارڈ اوول گراؤنڈ میں اسٹینڈ گرنے سے زخمی ہوگئے، یہ حادثہ میچ کے دوران پیش آیا۔

سینٹ جوزف اور سینٹ ایگنیٹیوس کے درمیان مقابلے کو دیکھنے والے شائقین اسٹینڈ کے اچانک گرنے پر حواس باختہ ہوگئے، درجنوں افراد زخمی ہوئے، اس موقع پر فوری طور پر طبی عملے نے مدد کرکے انھیں قریبی اسپتال پہنچایا۔

شائقین نے گراؤنڈ انتظامیہ کے ناقص انتظامات پر تنقید کی ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ اس میدان پر کوئی بھی میچ منعقد نہ کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔