بلوچستان میں 10سے14 اگست تک تیز بارشوں کا امکان

بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے اب تک 176افراد ہلاک ہوچکے ہیں، پی ڈی ایم اے


ویب ڈیسک August 09, 2022
فوٹو:فائل

بلوچستان میں 10 اگست سے 14 اگست تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہےصوبے میں بارش اور سیلابی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

پرویژنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آئندہ بارشوں سے قلعہ سیف اللہ ،لورالائی، بارکھان، کوہلو اور موسی خیل میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق شیرانی، سبی ،ڈیرہ بگٹی ،بولان اور قلات میں بھی سیلابی صورتحال ہو سکتی ہے، خضدار ،لسبیلہ ، آوران ،خاران ،تربت ،پنجگور ہرنائی اور سوراب میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق بلوچستان میں یکم جون سے 6اگست تک ہونے والی بارشوں سے ہلاک افراد کی تعداد 176 ہوگئی ہے، مرنے والوں میں 77 مرد 44 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ذیادہ تر اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار ،کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئیں۔

رپورٹ میں دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 75 افراد زخمی ہوئے،زخمیوں میں 48 مرد 11 خواتین اور 16 بچے شامل ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔