اسلام آباد میں 2 موٹرسائیکلوں کی ٹکر کے بعد دھماکا 4 افراد زخمی

موٹر سائیکل سواروں کے پاس ڈیٹونیٹرز اور بارودی سامان تھا، ذرائع


ویب ڈیسک August 10, 2022
پولیس نے موٹر سائیکلیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں:فوٹو:ایکسپریس نیوز

اسلام آباد میں موٹرسائیکل دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں دو موٹرسائیکلوں میں ٹکر کے بعد ایک موٹر سائیکل دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔موٹر سائیکل سواروں کے پاس ڈیٹونیٹرز اوربارودی سامان تھا جس کے باعث دھماکا ہوا۔

موٹر سائیکل سوار کے مطابق وہ پتھر توڑنے والا بارودی مواد لے کر جا رہا تھا۔ پولیس نے موٹرسائیکلیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں