پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کا امکان

اوگرا نے نئی قیمتوں کی سمری پر کام شروع کردیا، 13 اگست کو زارتِ خزانہ کو سفارش بھیجی جائے گی


Zaigham Naqvi August 11, 2022
فوٹو فائل

ISLAMABAD: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نئی سمری پر کام شروع کردیا، جس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملکی سطح پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کم ہونے کا امکان ہے، جس کے لیے اوگرا نے ورکنگ کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس کی شرح کو کم کر کے بھی عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کے تعین کے لیے سمری 13 اگست کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی، جس پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد 15 اگست کو نئی قیمتوں کا اعلان ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں