وزیر قانون آزاد کشمیر نے چیف جسٹس آزاد کشمیر سے معافی مانگ لی

وزیر قانون کو آئین و قانون کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے، چیف جسٹس کے ریمارکس


Web Desk August 12, 2022
فوٹو : فائل

CANNES: سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کو ٹیلی فون کیس سے متعلق وزیر قانون آزاد کشمیر سردار فہیم اختر ربانی نے سپریم کورٹ سے معذرت کر لی۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ریمارکس دیے کہ وزیر قانون آزاد کشمیر سردار فہیم اختر ربانی کو آئین و قانون کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے، وزیر قانون 7 روز میں تحریری معذرت نامہ سپریم کورٹ میں جمع کروائیں۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ وزیر قانون آزاد کشمیر نے اپنی غلطی سیکریٹری پر ڈال کر معطل کر دیا لہٰذا فوری طور پر سیکریٹری کو بحال کریں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وزیر قانون صاحب کیوں نہ آپ کو جھنڈے والی گاڑی کے بغیر بھیجا جائے۔

جسٹس رضا علی خان نے استفسار کیا کہ وزیر قانون صاحب آپ چیف جسٹس صاحب سے سیاسی جماعتوں کے سیکریٹریز کو کیوں ملانا چاہتے تھے؟ وزیر قانون نے جواب دیا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے، عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کا اس سے کیا تعلق ہے، جس پر وزیر قانون نے کہا کہ معذرت چاہتا ہوں۔

سپریم کورٹ میں مزید سماعت گرمی کی چھٹیوں کے بعد ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔