سلیم بیگ کو دوبارہ چیئرمین پیمرا تعینات کردیا گیا

سلیم بیگ کو 30 ستمبر 2025ء تک عہدے پر تعینات کیا گیا ہے


ویب ڈیسک August 12, 2022
سلیم بیگ کو 30 ستمبر 2025ء تک عہدے پر تعینات کیا گیا ہے (فوٹو : فائل)

SAINT-DENIS: سلیم بیگ کو ایک بار پھر چیئرمین پیمرا تعینات کردیا گیا ہے، صدر مملکت نے ان کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی 30 ستمبر 2025ء تک کی گئی ہے۔ سلیم بیگ کی ری اپوائنٹمنٹ کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے وفاقی کابینہ سے لی گئی۔

واضح رہے کہ 28 جون 2022ء سے چیئرمین پیمرا کا عہدہ خالی ہے، سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پیمرا 4 سالہ مدت 27 جون 2022ء کو ختم ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں