پنجاب پولیس کے لیگی رہنماؤں عطا تارڑ اور رانا مشہود کے گھروں پر چھاپے

دونوں لیگی رہنماؤں کو گھروں پر عدم موجودگی کی وجہ سے گرفتار نہ کیا جاسکا


ویب ڈیسک August 13, 2022
دونوں لیگی رہنماؤں کو گھروں پر عدم موجودگی کی وجہ سے گرفتار نہ کیا جاسکا

پنجاب پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے گھر جی تھری جوہرٹاؤن میں چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نا تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 25 مئی کو پیش آئے پرتشدد واقعات کے حوالے سے پولیس نے مسلم ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ کے گھر جی تھری جوہرٹاؤن میں چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران عطا تارڑ گھر پر موجود نا تھے جب کہ عطا تارڑ کے گھر چھاپے کے دوران کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق عطا تارڑ کو تفتیش کے لئے حاضری کا نوٹس بھجوایا گیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان نے بھی کہا ہے کہ پولیس نے ان کے گھر پر ریڈ کیا ہے۔

رانا مشہود نے کہا کہ پنجاب پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا، میں فیملی کے ہمراہ اسلام آباد موجود ہوں، پولیس نے صبح کے وقت میرے گھر پر چھاپہ مارا، میں اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، پنجا ب پولیس اوچھے ہیتکھنڈوں پر اتر آئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 25 مئی کو تشدد میں ملوث افراد کے بارے میں کارروائی کا کہا گیا تھا، 25 مئی کو پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکا گیا، لانگ مارچ میں کارکنوں پر تشدد کے الزام میں گزشتہ روز 12 ایس ایچ اوز تبدیل ہوئے اور لانگ مارچ کے وقت حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں او کارکنوں کے خلاف مقدمات درج ہوئے تھے۔


پنجاب میں تبدیلی حکومت کے ساتھ ہی ان مقدمات کا رخ تبدیل کردیا گیا، جس کے بعد نئی حکومت نے سابقہ حکومت کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔

دوسری جانب عطا تارڑ نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ہاشم ڈوگر صاحب میرا خیال تھا آپ وزیر ہیں مگر آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے۔ جس گھر میں، میں 15 سال پہلے رہتاتھا وہاں پولیس بھیج کر کسی راہگیرکو ہراساں کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے۔ ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں