پاکستانی پیراک نے فری اسٹائل ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی

محمد امان صدیق نے 4 منٹ 19.05 سیکنڈز کے ساتھ حتمی مقابلے میں شرکت کا حق پالیا


Sports Reporter August 13, 2022
فوٹو:فائل

پاکستانی پیراک نے 5 ویں اسلامی یکجہتی گیمز میں سوئمنگ کے 400 میٹرز فری اسٹائل ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد امان صدیق نے 4 منٹ 19.05 سیکنڈز کے ساتھ حتمی مقابلے میں شرکت کا حق پالیا، تاہم پاکستان کے دانیال غلام نبی 50 میٹرز بریسٹ اسٹروک ایونٹ کے ہیٹ مقابلے میں 31.28 سیکنڈز کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔