مینارِپاکستان پارک خواتین سے چھیڑخانی کے الزام میں 65 اوباش لڑکے گرفتار
مینار پاکستان پارک میں عوام کا غیرمعمولی رش کے پیش نظر 800 سے زائد پولیس اہلکار تعینات تھے
جشن آزادی کے موقع پر مینار پاکستان پارک میں اوباش لڑکوں کی خواتین سے چھیڑ خانی کے متعدد واقعات پیش آئے جبکہ پولیس نے واقعات میں ملوث 65 اوباش لڑکوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان پارک میں عوام کا غیرمعمولی رش کے پیش نظر 800 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے۔ اس دوران شدید رش میں اوباش لڑکوں نے خواتین سے چھیڑ خانی بھی کی۔
خواتین کے ساتھ آئے مردوں اور اوباش لڑکوں کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی اورایک موقعے پر ڈنڈے بھی چل پڑے۔ پولیس کے پہنچنے سے پہلے منچلے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
علاوہ ازیں پولیس نے آزادی پل پر کھڑے اوباش لڑکوں کے خلاف لاٹھی چارج بھی کی۔
چھیڑ خانی میں ملوث 65 اوباش لڑکے گرفتار
بعدازاں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ گریٹر اقبال پارک میں شہریوں کے بڑھتی تعدادکے پیش نظر میں مزید اضافی کے باعث اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس پی سٹی سرفراز ورک ہجوم کو کنٹرول کرنے کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ پولیس نے شہریوں سے چھیڑ خانی میں ملوث 65 اوباش لڑکوں کو حراست میں لے لیا۔