فہد مصطفیٰ اعزازی ایس پی بن گئے

اداکار کو یہ اعزاز فلم قائداعظم زندہ باد میں ان کے مثبت کردار پر دیا گیا


Web Desk August 15, 2022
فوٹو: ایکسپریس نیوز

PESHAWAR: معروف اداکار فہد مصطفیٰ کو سندھ پولیس کا اعزازی ایس پی بنا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فہد مصطفیٰ نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات کی اور اس موقع پر اداکار کو اعزازی ایس پی بنایا گیا۔

اداکار کو یہ اعزاز ان کی فلم قائداعظم زندہ باد میں ان کے مثبت کردار پر دیا گیا ہے۔

فلم میں فہد مصطفیٰ کے کردار ایس ایچ او گلاب سے سندھ پولیس کا مثبت چہرا عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔