فرانسیسی فری ڈائیور نے گہرے ترین پانی میں غوطہ لگانے کا عالمی ریکارڈ بنالیا

غوطہ خور نے 393.7 فِٹ گہرا غوطہ لگا کر عالمی ریکارڈ بنایا


Web Desk August 15, 2022
جیرلڈ کے 3 منٹ 34 سیکنڈز تک بغیر سانس لیے پانی میں رہے

ISLAMABAD: فرانس کے ایک فری ڈائیور نے پانی میں 393.7 فِٹ گہرائی تک غوطہ لگانے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ غوطہ خور نے یہ ریکارڈ ساتویں بار بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرنوڈ جیرلڈ نے یہ ریکارڈ بہاماس میں منعقد سالانہ ورٹکل بلیو مقابلوں میں گہرا ترین غوطہ لگا کر بنایا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ جیرلڈ کے غوطے کا دورانیہ 3 منٹ 34 سیکنڈز رہا۔

فری ڈائیونگ غوطہ خوری کی ایک ایسی قسم ہوتی ہے جس میں خوطہ خور سانس لینے کے کسی آلے کے بغیر سانس روک کر پانی میں جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔