بابراعظم نے ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ کر ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

کپتان نے 88 ون ڈے اننگز کھیل کر 4516 رنز بنائے اور عالمی ریکارڈ قائم کیا


ویب ڈیسک August 16, 2022
فوٹو: انٹرنیٹ

CALIFORNIA: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ کر ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہاشم آملہ کو 88 ون ڈے اننگز کھیل کر سب سے زیادہ 4473 رنز بنانے کا اعزاز حاصل تھا جبکہ بابراعظم نے 88 ون ڈے اننگز کھیل کر 4516 رنز بنائے اس طرح جنوبی افریقی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

پاکستان ٹیم کے کپتان کو یہ اعزاز نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران حاصل ہوا۔

ہاشم آملہ نے 88 اننگز میں 55.22 کے اوسط سے رنز بنائے جبکہ بابراعظم کے رنز بنانے کا اوسط 59.42 رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔