بلوچستان کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کی منظوری دیدی

صوبائی کابینہ کے اراکین کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے فنڈ میں دینے کا اعلان


ویب ڈیسک August 16, 2022
فوٹو: فائل

صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 15 فیصد اضافہ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اضافے کا اعلان رواں مالی سال کے بجٹ میں کیا گیا تھا ،منظوری کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا۔

صوبائی کابینہ کے اراکین نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے فنڈ میں دینے کا بھی اعلان کیا،کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ متاثرین سیلاب فنڈ میں جمع کرائے جانے کا فیصلہ کیاگیا۔

صوبائی کابینہ نے امید ظاہر کی ہے کہ وفاقی حکومت متاثرین کی بحالی میں بھرپور معاونت کرے گی ،متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

بلوچستان کابینہ نے متاثرین کی امداد، نقصانات کے ازالے اور ان کی مکمل بحالی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ ٹیموں کے زریعہ نقصانات کے سروے کے فوری آغاز کی ہدایت کی۔

اجلاس میں امدادی سرگرمیوں پر صوبائی کابینہ کی طرف سے اطمینان کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں