شیرشاہ میں تیز دھار آلہ کے وار سے خواجہ سرا قتل

خواجہ سرا ماجدعرف فضا کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا


ویب ڈیسک September 01, 2022
—فائل فوٹو

شیرشاہ میں پولیس نے خواجہ سرا کو تیز دھار آلہ کے وار کر کے قتل کرنے کےواقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیرشاہ کے علاقے جناح روڈ گلی نمبر 46 پر نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے کے پے درپے وار کر کے خواجہ سرا ماجدعرف فضاکو قتل کردیا تھا۔

شیر شاہ پولیس نے خواجہ سرا کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول خواجہ سراکرائے پراکیلارہائش پزیرتھا اورمقتول خواجہ سراکےموبائل فون کاریکارڈچیک کیاجارہا ہے جبکہ خواجہ سرا کے قتل کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں