پی ایس ایل کے معاملات عثمان واہلہ کے سپرد کردیئے گئے ذرائع

گزشتہ ایڈیشن میں سلمان نصیر نے بطور قائم مقام ڈائریکتر پی ایس ایل کام کیا تھا


Sports Reporter October 15, 2022
گزشتہ ایڈیشن میں سلمان نصیر نے بطور قائم مقام ڈائریکتر پی ایس ایل کام کیا تھا (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے معاملات عثمان واہلہ کے سپرد کردیئے۔

ذرائع کے مطابق عثمان واہلہ کو ہیڈ آف پی ایس ایل اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں سلمان نصیر نے بطور قائم مقام ڈائریکتر پی ایس ایل کام کیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عثمان واہلہ کو تجربے اور فرنچائزرز کے ساتھ اچھے تعلقات کی بناپر اس عہدہ پر ترقی دی گئی ہے، وہ گزشتہ 13 برس سے پی سی بی کے ساتھ وابستہ ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ تصویر بنوائیں، مگر شرط کیا ہے؟

عثمان واہلہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر پی ایس ایل کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل سینئر جنرل مینجر پاکستان سپر لیگ کے عہدے پر کام کررہے تھے جبکہ نئے ہیڈ پی ایس ایل جنرل مینجر انٹرنیشنل کرکٹ کے عہدے پر بھی کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں