پنجاب پولیس کا 40 لاکھ روپے کا مرچوں والا اسپرے خریدنے کا فیصلہ

سوا3کروڑکی 100 آنسوگیس کی بندوقیں لی جائیں گی


ویب ڈیسک October 15, 2022
سوا3کروڑکی 100 آنسوگیس کی بندوقیں لی جائیں گی

جلسے جلوسوں اورمشتعل ہجوم سے نمٹنے کےلئے پولیس نے انٹی رائٹ فورس کو مضبوط کرنے کافیصلہ کرلیا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹی رائٹ فورس کے لئے18کروڑکا سامان خریدا جائےگا۔

پولیس حکام کے مطابق سوا3کروڑکی 100 آنسوگیس کی بندوقیں لی جائیں گی، زہریلی گیس سے بچنے لئے 3کروڑ کے 1ہزار ڈبل فلٹر والےماسک خریدے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 3کروڑ60لاکھ کے3ہزارحفاظتی لباس کی خریداری ہوگی۔ 3کروڑ30لاکھ کی تین ہزار پلاسٹک شیلڈزخریدی جائیں گی۔ 2کروڑ40 لاکھ کے3ہزار ہیلمٹس اور 40لاکھ کے 2ہزار بانس کےڈنڈے خریدے جائیں گے۔

پولیس کے مطابق مشتعل ہجوم سے نمٹنے کےلئے40لاکھ روپے کالی مرچوں کا اسپرے خریدا جائے گا۔ انٹی رائٹ فورس کی اشیا کی خریداری کےلئے رواں ماہ ٹینڈر جاری کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں