پاکستان کا پہلاسند یافتہ چور اورجھوٹا نا اہل ہوا مریم نواز

جتنی بڑی چوری ہے سزا صرف نا اہلی پر ختم نہیں ہونا چاہیے گرفتار بھی کرنا چاہیے، مریم نواز


ویب ڈیسک October 21, 2022
میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا،مریم نواز:فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا سند یافتہ چور نا اہل ہوا۔

مریم نواز نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نا اہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پاکستان کا پہلا سرٹیفائڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نا اہل ہوا۔

مریم نواز کا بیان میں مزید کہنا تھاکہ میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا۔ جتنی بڑی چوری ہے اسکی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے۔ اسکو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں