عمران خان 5 سال کے لیے نااہل ہوئے وزیر قانون

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف تحمل کا مظاہرہ کیا اور بڑی احتیاط برتی ہے، اعظم نذیر تارڑ


ویب ڈیسک October 21, 2022
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف تحمل کا مظاہرہ کیا اور بڑی احتیاط برتی ہے، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ عمران خان 5 سال کے لیے نااہل ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا ہے، عمران خان نے گھڑیاں بیچ کر دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے، انہوں نے الیکشن کمیشن اور قوم کے سامنے جھوٹ بولا اور غلط حقائق الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف تحمل کا مظاہرہ کیا اور بڑی احتیاط برتی ہے ورنہ ان کے خلاف ایک اور کارروائی ہوسکتی تھی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 63 ون پی کے تحت پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے اور ان پر فوجداری مقدمے چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا، ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دے دی ساتھ ہی عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں