گوادر میں پہاڑی تودہ گرنے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق مزید اموات کا خدشہ

دران میں پہاڑی تودہ کے نیچے ایک بچے سمیت 5 افراد دب گئے تھے، ذرائع


ویب ڈیسک October 23, 2022
—فائل فوٹو

گوادر کے علاقے دران میں پہاڑی تودہ کے ملبے سے 7 سالہ کی لاش نکال لی گئی جبکہ مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دران میں پہاڑی تودہ کے نیچے ایک بچے سمیت 5 افراد دب گئے۔ پاکستان کوسٹ گارڈ پاکستان نیوی پولیس ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں وقوعہ پر بھاری مشنری کے پہنچی اور ہنگامی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔


اس حوالے سے اے ڈی سی زاکر علی نے بتایا کہ وقوعہ والی جگہ پر ریسکیو کا کام جاری ہے، سمندر کی لہریں بلند ہونے اور دوسری طرف اونچے پہاڑ کی وجہ سے ریسکیو کے کاموں میں مشکلات پیش آرہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر گوادر کو فوری طور پر جا ئے حادثہ پر امدادی کاروائیوں کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے بعض افراد کے پہاڑی تو دے کے نیچے دبنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں