برطانوی شاہ چارلس کی اہلیہ کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

پرندہ طیارے کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے سے کچھ دیر قبل ٹکرایا


ویب ڈیسک October 29, 2022
پرندہ ٹکرانے سے طیارے کی نوک کو نقصان پہنچا:فوٹو:سوشل میڈیا

برطانیہ کے شاہ چارلس کی اہلیہ کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ ملکہ کیملا بھارت سے واپس آرہی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شاہ چارلس کی اہلیہ کوئین کیملا شاہی فرائض کی انجام دہی کے لیے بھارت گئی تھیں۔ برطانیہ واپسی پر ان کے طیارے سے دوران پرواز پرندہ ٹکرا گیا۔پرندہ ٹکرانے سے طیارے کی نوک کو نقصان پہنچا تاہم پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔

برٹش ائیرویز نے طیارے میں ملکہ کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ سے پرندہ اس وقت ٹکرایا جب وہ لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے والا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔